روس کے اوریشنیک میزائل نے ایٹمی ہتھیاروں کی جگہ نئے ڈیٹرنس ہتھیار کی حیثیت حاصل کرلی

منگل 8 جولائی 2025 20:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)روس کینئی قسم کے بیلسٹک میزائل اوریشنیک میزائل نے ایٹمی ہتھیاروں کی جگہ نئے ڈیٹرنس ہتھیار کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔اس کا پہلی بار استعمال 21 نومبر 2024 کو یوکرین کے مشرقی حصے میں واقع یوزماش دفاعی مرکز پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ میزائل آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ رفتار یعنی 12350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے ہدف کی طرف جا سکتا ہے اور خلا سے دوبارہ کرہ ہوائی میں داخل ہو نیپر 4000 ڈگری سینٹی گریڈ کے انتہائی بلند درجہ حرارت کو برداشت کر سکتا ہے۔ روس نے رواں سال اس میزائل کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے اور یوکرین جنگ کے دوران رواں سال ہی اسے بیلاروس میں بھی نصب کیا گیا ہے۔