
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس
منگل 8 جولائی 2025 22:35

(جاری ہے)
یہ فیصلے بھی کئے گئے کہ پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل کے لئے چار افراد پر مشتمل صفائی عملہ بھرتی کیا جائے گا،یہ عملہ یومیہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یومیہ اُجرت پر عملے کی بھرتی کے لئے ایک صاف اور شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے گا، یہ عملہ یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اٹھاکر ٹی ایم اے کے کلیکشن پوائنٹ تک پہنچانے کا کام کرے گا، ابتدائی طور پر ہر یونین کونسل میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور صفائی کے لئے ایک لوڈر گاڑی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل میونسپل آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کمیٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کا ایک مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں باقاعدہ منظوری کے فوری بعد پروگرام کا عملی اجراء کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں صوبے کی پہاڑی علاقوں کی یونین کونسلز میں یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ یہ پروگرام موجودہ صوبائی حکومت کا ایک سگنیچر پروگرام ہے، صوبے تاریخ میں پہلی دفعہ ہم دیہاتی علاقوں میں سنیٹیشن سروسز کا آغاز کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ 14 اگست تک پروگرام کا باضابطہ اجرا کریں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی یقینی ہوگی بلکہ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے، پروگرام پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، صفائی عملے کی بھرتی میں مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے، اس پروگرام کو دیر پا بنیادوں پر چلانے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.