پاکستان کا ترک فوجیوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس، ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

منگل 8 جولائی 2025 22:54

پاکستان کا ترک فوجیوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس، ترکیہ کے ساتھ مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان نے ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوجیوں کی شہادت کی خبر سن کر دل شدید رنجیدہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا یہ فوجی آپریشن کلاؤ لاک کے دوران میتھین گیس کے اخراج کے باعث شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے شہداء کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاکستان اس دکھ کی گھڑی میں اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ترکیہ کی قوم کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، اور ہر آزمائش کی گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت قائم رکھی ہے۔