q فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ُ120 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف جبکہ دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ 18ہزار روپے کے جرما نے

منگل 8 جولائی 2025 19:50

q چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔لیکٹو سکین مشین سے دودھ کے جانچ پڑتال کی گئی اور50 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 6400 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ میں برف اورپانی کی ملاوٹ کرکے مقدار کو بڑھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

120 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف جبکہ دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ 18ہزار روپے کے جرما نے کئے۔متعدد ملک شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپیمارے،صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے فوڈ پوائنٹس کو 35ہزار روپے کے جرمانیجبکہ کریانہ سٹور کو لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق گھی کا سیمپل فیل ہونے پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد،دوران معائنہ 4 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات اور آدھا کلو سے زائد کھلا رنگ تلف کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :