بہاولنگر میں غیرت کے نام پر 5بچوں کی ماں قتل، ملزم گرفتار

منگل 8 جولائی 2025 22:10

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)بہاولنگر میں غیرت کے نام پر 46سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ٹبہ شیرے خان میں غیرت کے نام پر 46سالہ خاتون کو اس کے بھانجے نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نسرین بی بی کو قتل کرنیو الے اس کے بھانجے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ مقتولہ 5ب چوں کی ماں تھی جبکہ 4سال قبل اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :