کیڈٹ سردار محمد فاروق ایس ڈی پی او سٹی مانسہرہ تعینات

بدھ 9 جولائی 2025 11:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) کیڈٹ سردار محمد فاروق کو ایس ڈی پی او سٹی مانسہرہ تعینات کر دیا گیا۔ سردار محمد فاروق خوش اخلاق، فرض شناس اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی رویے نے انہیں مثالی افسر کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں نہ صرف عوامی مسائل کا بروقت ازالہ ہوگا بلکہ جرائم کی روک تھام، قانون کی عملداری اور پولیس و عوام کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :