Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کےصحت مند بنجاب ویژن کے تحت انسداد ڈینگی مہم جاری

بدھ 9 جولائی 2025 11:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کے تحت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شعوری مہم کے دوران انسداد ڈینگی مہم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ عمارت کو سیل کردیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ حکومت نے اس معاملے میں قید و جرمانہ کی سزائیں بھی تجویز کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ گھر، دکان یا دفتر کی ہفتہ وار صفائی کریں فالتو اشیا مثلاً ڈبے، بوتلیں ، ٹائر اورکباڑ تلف کردیں ٹینکی اور پانی جمع کرنے کے برتن ڈھانپ کر رکھیں بارش کی صورت میں نکاسی آب کا بندو بست کریں۔

(جاری ہے)

فریج کی ٹرے ، روم کولر ، گملوں اور کیاریوں میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں، کمروں میں کوائل یا میٹ جبکہ باہر سوتے وقت مچھر دانی لگا ئیں۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ گھروں میں مچھر مار سپرے کروائیں ،احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور جسم اور آنکھوں میں درد کی صورت میں قریبی سرکاری ہسپتال سے فوری رجوع کریں ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات