Live Updates

لاہور‘ آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کردیا

واقعے کے بعد موقع پر موجود شہری نے بچے کو کتے سے بچایا اور اسے اسپتال منتقل کردیا

بدھ 9 جولائی 2025 12:29

لاہور‘ آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا کہ کتے نے اس پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

آوارہ کتیکی بچے پر حملے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں بچے پر کتے کے حملے کو دیکھا گیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود شہری نے بچے کو کتے سے بچایا اور اسے اسپتال منتقل کردیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات