ضلع اٹک کو پلاسٹک فری بنانے کے لیےموثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، اے ڈی سی اٹک

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک کو پلاسٹک فری بنانے کے لیےموثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ویسٹ مینجمنٹ اورپلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تمام متعلقہ افراد نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات رابعہ نوشین نے تمام شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے کہا کہ کاروباری سطح پر 75 مائیکرون سے کم والے پلاسٹک شاپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام کاروباری افراد کو اس ضمن میں اب سزا اور جزا کےعمل سےگزرناہوگا۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے محکمہ ماحولیات اٹک کی ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے کہا کہ ہم نے ہر صورت میں ضلع اٹک کو پلاسٹک فری بنانا ہے۔\378