راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت دودھ کی سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 3ہزار لیٹر دودھ تلف

بدھ 9 جولائی 2025 16:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت دودھ کی سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا ۔

(جاری ہے)

پی ایف اے ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح راولپنڈی ریجن کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ چکری انٹرچینج اور اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے راولپنڈی داخل ہونے والی دودھ کی 24 گاڑیوں کو روک کر ایک لاکھ 20 ہزار لیٹر دودھ کو جدید آلات کی مدد سے معائنہ کیا گیا جس دوران تین ہزار 200 لیٹر دودھ مضر صحت برآمد ہوا جسے فوری طور پر تلف کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد کے خلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے بلکہ جرمانہ کے ساتھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :