چنیوٹ ، قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈیری یونٹ سیل کردیا گیا

بدھ 9 جولائی 2025 17:52

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈیری یونٹ سیل کردیا گیاجبکہ ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 12300 لیٹر دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی۔دودھ کی ناقص کوالٹی پر 26ہزار 500 روپے کے جرمانیکرنے کے علاوہ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز کی دوران معائنہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ فوڈ ہینڈلرزکے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔حشرات کے تدارک کے انتظامات بھی صفر تھیجس بنا پر 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد،3کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات اور 30 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس تلف کرنے کے ساتھ16ہزار روپے کے جرمانے عائد،ٹریڈرز شاپ کو پانی کے نمونہ جات فیل ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :