پرائیویٹ سکولز کے سیکڑوں(خواتین،مرد) اساتذہ کا جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہونے کا فیصلہ

بدھ 9 جولائی 2025 19:37

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)ضلع جہلم ویلی کے پرائیویٹ سکولز کے سیکڑوں(خواتین،مرد) اساتذہ کا جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہونے ،آئندہ عام انتخابات 2026ء میں حلقہ چھ جہلم ویلی سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر راجہ محمد مشتاق خان خان کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی جہدوجہد کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے اکثریتی پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ نے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں ایک بڑااستقبالیہ دیا جس میں سیکڑوں پرائیویٹ سکولز کے میل، فی میل ٹیچرز نے باقائدہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقعہ پر نئے شامل ہونے والوں سے امیر جماعت ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے جماعت اسلامی کی مکمل حمایت کا ہاتھ کھڑے کر کے باقائدہ حلف لیا،پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمد مشتاق خان نے جماعت اسلامی کے نظریہ،کشمیر کی خدمت، کرپشن سے پاک نظام کے خواب، کشمیر کے روشن مستقبل،تحریک آزادی کشمیر کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار کی نہیںاقدار کی سیاست کرتی ہے،ان شاء اللہ حلقہ چھ سمیت آزاد کشمیر بھر میں آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے، کرپشن کا خاتمہ، نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا،جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کرتے ہیں ،جماعت میں شامل ہونے والے مزید لوگوں کو بھی جماعت میں شامل کریں تانکہ حلقہ چھ جہلم ویلی میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئے،استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے پرائیویٹ سکولز جہلم ویلی کے اساتذہ نے کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو صرف وعدے نہ کرے بلکہ کردار سے ثابت کرے،یہ صرف تقریب نہیں تحریک تھی کہ حلقہ چھ کی عوام عوام اب بیدار ہو چکی ہے ،نوجوانوں کا جوش، بزرگوں کی دعائیں، خواتین کی شمولیت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جماعت اسلامی ایک عوامی تحریک میں بدل چکی ہے،ہر طرف ایک ہی صدا ہے تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے،ان شاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، کرپشن مافیا کا سورج غروب ہوگا، اور کشمیر کے آسمان پر دیانت، ترقی اور انصاف کا سویرا طلوع ہوگا۔