محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لیہ کے تمام تھانوں میں مصالحتی کمیٹیاں قائم کر دی

بدھ 9 جولائی 2025 22:29

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لیہ کے تمام تھانوں میں مصالحتی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مصالحتی کمیٹیوں کے سربراہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ہوں گے جبکہ ممبران کمیٹی واچ ڈاگ، مشکوک معاملات کی رپورٹنگ، عوام اور پولیس کے مابین رابطہ کاری، مذہبی تہواروں اور عوامی اجتماعات کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت اور مقامی سطح پر شدت پسندی کے خاتمہ، ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی تنازعات کے خوش اسلوبی سے حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔

مصالحتی کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ صدر لیہ کے لئے چوہدری جاوید اختر، احسان اللہ، ملک محبوب احمد، سید گل حسن، ملک نصیر، مہر جاوید اقبال، مہر مقبول حسین، جاوید اقبال اور غلام حسین رندھاوا کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سٹی لیہ کی کمیٹی میں سید گل حسن رضوی ایڈووکیٹ، اظہر خان ہانس صدر انجمن تاجران، ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال، ظفر اقبال علوی، نعیم مسیح کیتھلک چرچ، چوہدری مسعود ایڈووکیٹ اور رانا محمد عبدالوہاب کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ پیر جگی کی کمیٹی کے ممبران میں محمد ذوالفقار، حاجی محمد اقبال، چوہدری خلیل احمد اور مہر ظفر اقبال ہموانہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ تھانہ کوٹ سلطان کی مصالحتی کمیٹی میں اللہ نواز خان، مہر ریاض علی میلوانہ، ملک عبدالمجید سوہیہ، ڈاکٹر خالد حسین سہو، مولوی اللہ دتہ، سہیل خان بلوچ، فیض احمد اور مہر غضنفر عباس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

تھانہ چوک اعظم کی کمیٹی میں محمد آفتاب سردار، حافظ اکرام، عثمان رندھاوا، حاجی عارف دھوری، ثاقب وریا، حاجی ادریس صدر صرافہ مارکیٹ، محمد صابر عطاء اور محمد امجد شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ چوبارہ میں شیخ محمد صادق، ملک فضل عباس بپی، رضوان اللہ گورایہ، محمد افضل گرواں، محمد حسین ٹانوری، ڈاکٹر سکندر، زاہد حبیب انبالوی اور عمران لیل ممبر ہوں گے۔

اسی طرح تحصیل کروڑ میں محمد اویس محبوب شہانی، مہر نور الحسن سواگ، چوہدری محمد طاہر، ملک ریاض سوہل، ظفر گشکوری، چوہدری محمد شفیق، چوہدری ذوالفقار علی، ملک اعجاز احمد، شاہ گل فاروق، مختار حسین ممبر جبکہ فتح پور میں شاہد عزیز، چوہدری مشتاق احمد، چوہدری ظفر اقبال گجر، محمد رمضان، اللہ نواز، چوہدری محمد ریاض، محمد حفیظ، مقصود احمد اور اشفاق حسین کو ممبر بنایا گیا ہے