بجلی بند رہنے کی اطلاع

بدھ 9 جولائی 2025 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی لائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں10جولائی کو(بروزجمعرات)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvاولڈجان محمد، نیو جان محمد اور اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح 10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نوراور تکاتوفیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی،اسکے علاوہ 11جولائی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون، سریاب ٹو، منی مارکیٹ اور خیربخش مری فیڈرسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیر پورٹ روڈ، داریم اور عمر فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :