کوئٹہ ،قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

بدھ 9 جولائی 2025 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص مبشر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی یاد رہے کہ چند روز سے قمبرانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تواتر کے ساتھ قتل و غارت گری کی وارداتیں ہورہی ہے تا پولیس ان وارداتوں کا تدارک کرنے اور ان میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔