بارکھان، سیکورٹی فورسز کی چھپر اور رڑکن کے علاقوں میں کارروائی 4 دہشت گردوں گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 23:07

بارکھان /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) سیکورٹی فورسز کے عملے نے چھپر اور رڑکن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چھپر اور رڑکن کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی اور آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن جس میں رائفلیں، رائونڈ، میگزین برآمد کئے گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔