تربت ،گھر پر دستی بم حملے میں خواتین ،بچوں سمیت5افراد زخمی

بدھ 9 جولائی 2025 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)تربت کے علاقے میں گھر پر دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم افراد نے ایک شخص محمد یونس کے گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حاجرہ ،مہلب ، فاطمہ ، ناز گل ، ابراہیم زخمی ہوگئیں پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر تربت ہسپتال پہنچادیا ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔