بجلی دن بھر بند رہنے سے کاروباری مراکز میں جرنیٹر کی مدد میں دن بھر لاکھوں روپیہ کا فیول خرچہ

بدھ 9 جولائی 2025 23:19

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)مری مال روڈ کی بجلی دن بھر بند رہنے سے کاروباری مراکز میں جرنیٹر کی مدد میں دن بھر لاکھوں روپیہ کا فیول خرچہ آگیا،صبح دس بجے غیر اعلانیہ طور پر بند ہونیوالی بجلی شام سات بجے واپس آئی جس سے دفتر معاملات میں بھی شدید خلل پڑ رہا،مختلف دفاتر میں آے سائلین شدید خوار ہوتے رہے،چھوٹے ہوٹلز میں ٹہرے سیاح بھی شدید پریشان رہے،مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ مری واپڈا نے غیر اعلانیہ ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لیے دن بھر کاروباری طبقے،سیاحوں اور مختلف دفاتر میں جانیوالے سائلین کو ذلیل و خوار کیا،بڑے ہوٹلز میں جرنیٹر سے بجلی فراہم کی جاتی رہی جو فیصل کی مدد میں بڑی رقم جرنیٹر ہی ہڑپ کر گیے۔۔

متعلقہ عنوان :