حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کےپیش نظر ہر ممکن درکار ایکشن لیکر جنگلی حیات کی بقا یقینی بنائی جا رہی ہے، محکمہ جنگلی حیات

بدھ 9 جولائی 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب اور سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہرممکن درکار ایکشن لیکر جنگی حیات کی بقا یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات نے حالیہ مسلسل سیلابی بارشوں کے پیش نظر محکمہ نے صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی بدولت اگر کسی جنگلی جانور کو پریشان حال پائیں تو اسے ہرگز شکا ر نہ کریں اور ممکن ہوتو فوری ریسکیو کریں یا محکمہ کی ہیلپ لائن 1107پر اطلاع دیں تا کہ محکمہ بروقت ریسکیو کرکے متاثر ہ جانور کو محفوظ بنا سکے ۔ اس کے علاوہ اگر کہیں کوئی زیر عتاب جنگلی جانو ر موذی یا خطرناک ہے جیسے چیتا ،بھیڑیا ،یا اژدھا وغیرہ تو اسے محفوظ بنانے کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن 1107پر اطلاع دیں تاکہ ریسکیو کے عمل کے دوران کوئی جانی نقصان نہ ہو۔