ڈی آئی خان ،سابق قتل اراضیات تنازعہ پر ملزم کی فائرنگ ،سابق ڈی ایس پی ،وکیل جاں بحق

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سابق قتل اراضیات کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کے سابق ڈی ایس پی و وکیل محمد حسین جوڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد احسان جوڑ نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا والد محمدحسین جوڑ سابق ڈی ایس پی و معروف قانون دان موٹرسائیکل پر گھر سے ضلع کچہری کی طرف جارہاتھا کہ مریالی میں عارف بھٹہ خشت کے قریب موڑ پر ملزم وقار ولد اقبال سکنہ مریالی موٹرسائیکل پر آیا اور والد کو روک کر اس پر کلاشنکوف کے بٹ سے وار کیا، جس سے میرا والد موٹرسائیکل سے گر گیا، اس دوران وقار نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے میرے والد کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، میرا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، وجہ عداوت سابق قتل اراضیات پر تنازعہ ہے۔