سوات، نیک پی خیل نہر میں چھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں نیک پی خیل نہر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ سالہ بچہ رحیم اللہ ولد عمرزیب نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچہ نہر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک پاں پھسلنے سے پانی میں جا گرا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر تلاش کر کے نہر سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیک پی خیل نہر میں یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بچوں کے ڈوبنے کے 36 واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے باعث یہ نہر علاقے میں "موت کا کنواں" کہلانے لگی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا حکام کو توجہ دلائی گئی، مگر اب تک نہ تو حفاظتی دیواریں تعمیر کی گئیں اور نہ ہی کوئی مثر اقدام اٹھایا گیا۔عوامی حلقوں نے حکومت اور محکمہ ایریگیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلسل واقعات کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہر کے کنارے باڑ لگائی جائے، خبردار کرنے والے بورڈز نصب کیے جائیں، اور نہر کے قریب بچوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :