ةرحیم یارخان،ممبرصوبائی اسمبلی کے خلاف سوشل میڈیاپرنازیبااورتوہین آمیز پوسٹ لگانے کا معاملہ

ا*پولیس نے برطرف سب انسپکٹرکے خلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

بدھ 9 جولائی 2025 20:25

ٓرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)ممبرصوبائی اسمبلی کے خلاف سوشل میڈیاپرنازیبااورتوہین آمیز پوسٹ لگانے پرپولیس نے برطرف سب انسپکٹرکے خلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری مجاہدعباسی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ سابق برطرف پولیس سب انسپکٹرنویدنواز واہلہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا ٹیم کاونگ چلاتے ہوئے پی پی266سے منتخب ممبرصوبائی اسمبلی ممتازعلی خان چانگ کے خلاف نازبیاتوہین آمیز پوسٹ شائع کی ہے جس میں دھمکی آمیز اورعوامی نمائندے کی شان میںگستاخی کے زمرے میں پوسٹ آتی ہے‘سوشل میڈیاکوذاتی انتقام اورکردار کشی کاذریعنہ بنانے پرپرنسپل سیکرٹری کی شکایت پرپولیس نے برطرف پولیس سب انسپکٹر نویدنواز واہلہ کے خلاف مقدمہ نمبری340/25بجرم 21پیکاایکٹ2016کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چندروز قبل تھانہ بھونگ میں بھی دوسابق نوکری سے برطرف سب انسپکٹروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاگیاہے۔