راولپنڈی،قومی خواتین کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے روز کا دوسرا سیشن حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں منعقد

بدھ 9 جولائی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر راولپنڈی میں قومی خواتین کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے روز کا دوسرا سیشن منعقد ہوا جہاں کوچز نے کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لانے کے لیے مختلف عملی مشقیں کروائیں اور تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کیمپ میں فٹنس برقرار رکھنے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی گئی جبکہ فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس بھی کرائی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

یہ کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد منتخب کردہ 15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی چیلنجز کے لیے جسمانی اور تکنیکی طور پر تیار کرنا ہے۔