ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 413افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

بدھ 9 جولائی 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں398ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر413 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں377، شجاع آبادمیں16اور جلال پور پیر والامیں 5 ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد83ہے،ملتان شہر میں77 ، شجاع آباد میں 5 اورجلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں249میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں240 ،شجاع آباد میں 6 اورجلال پور پیر والا میں 3 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں، 17 کرائم اور37 متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 413 افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں 391 ،شجاع آباد میں 17 اورجلال پور پیر والا میں 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔