ڈسٹرکٹ پشین کو اردگرد کے اضلاع میں مرکزی حیثیت دیکر صحت تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے، گورنر بلوچستان

بدھ 9 جولائی 2025 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پشین کو ارد گرد کے اضلاع میں مرکزی حیثیت دیکر صحت تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے جس سے نہ صرف پشین بلکہ دیگر متصل اضلاع کی آبادی بھی مستفید ہو سکتی ہی. ہم پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گی.

ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ادویات کا کوٹہ نہ صرف بڑھایا جائے گا بلکہ بروقت مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے جدید طریقے بھی اپنائیں گی. یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین کے دورہ کے موقع پر کہی.

(جاری ہے)

صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو اور محمد خان لہڑی بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھی.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم ڈسٹرکٹ پشین کو ایک رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں. آج کے عہد میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کو مجموعی انسانی ترقی میں کلیدی اہمیت حاصل ہی. سب ملکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے امن و ترقی کی راہ پر اسے گامزن کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور اس پر بھرپور عملدرآمد کی ضرورت ہی.