Live Updates

گوجرانوالہ،شہریوں کی سہولت کے لئے واسا کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 جولائی 2025 12:30

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا شمسی چوک، نگار چوک جی ٹی روڈ، واپڈا کالونی شیخوپورہ موڑ اور سیالکوٹ روڈ چک جگنہ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی پیشرفت، نکاسی آب کے امور کا جائزہ لیا۔اس۔موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہدایات جاری کیں کہ واسا حکام تمام نشیبی علاقے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کلیئر کرے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،موئثر حکمت عملی سے کام کیا جائے، سکرمشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا۔

نالوں میں نکاسی آب کے لیے ساتھ ساتھ صفائی اور رکاوٹیں دور کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہیں اور نکاسی آب کے امور کی خود نگرانی کریں، شہر و ضلع کے کسی بھی علاقے میں پانی زیادہ دیر جمع نہ ہو جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ جہاں ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہو وہاں ڈی واٹرنگ پمپس کو بروئے کار لایا جائے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ رات 3 بجے سے صبح 5 بجے تک اوسطا 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، رات گئے شروع ہونے والی بارش اب تک وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ واسا کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔\378

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات