ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ سے فلسطین کے حامی طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امریکی حکومت نے عدالتی حکم نامے کے ذریعے فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے یہودی مخالف قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی بڑی یونیورسٹیوں کو اس الزام پر نشانہ بنایا ہے کہ وہ سیاسی طور پر جانبدار اور یہود مخالف نفرت کی حمایت کرتی ہیں۔