ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 10 جولائی 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیگل سپیکٹرم، مدارس کی رجسٹریشن، بجلی چوری کی روک تھام، ٹریفک قوانین، پیٹرول پمپس، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی، گوداموں کی رجسٹریشن، غیر قانونی کان کنی، غیر قانونی کرش پلانٹس، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف اقدامات، ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی کینٹ، نمائندہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، نمائندوں سمیت ڈسٹرکٹ کوآڈینیشن کمیٹی ایبٹ آباد کے ممبر محکموں و لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔