چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر کااینٹوں کے مختلف بھٹہ جات کا دورہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

جمعرات 10 جولائی 2025 14:31

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے علاقے میں اینٹوں کے مختلف بھٹہ جات کا دورہ کیا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز کا جائز ہ لیا، ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر تین بھٹہ جات پر جرمانہ عائد کردیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منقل کریں بصورت دیگر بھٹہ جات سیل کردئیے جائینگے۔\378

متعلقہ عنوان :