تھانہ گنڈا سنگھ کی رہائشی بیرکس میں خود کشی کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 04 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، پولیس ترجمان

جمعرات 10 جولائی 2025 14:33

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) قصورکے نواح تھانہ گنڈا سنگھ کی رہائشی بیرکس میں خود کشی کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 04 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ تھانہ گنڈاسنگھ کی رہائشی بیرکس میں کاندو کھارہ چونیاں کے رہائشی شہری کی خودکشی کا معاملہ۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کا نوٹس، ایس ایچ او سمیت 04 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، ایس ایچ او گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح ملازمین کی بیرکس سے حمید نامی مشکوک ملزم کی پھندا لگی پنکھے کیساتھ لٹکی ہوئی نعش ملی۔عبدالحمید کو گزشتہ شب تھانہ گنڈاسنگھ میں تعینات ASI محمد سلیم نے دوران گشت مشکوک جانتے ہوئے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔ عبدالحمید نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں صافہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ایس ایچ او محمد فاران، ASI محمد سلیم، محرر شبیر اور نائب محرر ندیم الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او محمد فاران کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر 03 اہلکار فرار ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :