لاہورکے علاقے گلبرگ میں حفیظ سینٹر میں آتشزدگی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 10 جولائی 2025 14:20

لاہورکے علاقے گلبرگ میں حفیظ سینٹر میں آتشزدگی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،بتایاگیا ہے کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس حکام نے بھی لبرٹی سے آنے والی ٹریفک کو ڈائیورشن لگا دی ہے اور شہریوں کو متاثرہ جگہ سے دو ر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی او پی ڈی میں آگ لگ گئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیاتھا۔ آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔بتایا گیا تھا کہ لاہور کے میو ہسپتال کے یورالوجی وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاتھا۔واقعہ کے وقت وارڈ میں متعدد مریض اور عملہ موجود تھا جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر بھگدڑ مچی اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیاتھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چند منٹوں کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیاتھا۔ ترجمان ریسکیوکا کہنا تھا کہ آتشزدگی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہواتھا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پرمریضوں کو وارڈ سے باہر نکالاگیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی تھی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے۔