کراچی، دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، ریسکیو حکام

جمعرات 10 جولائی 2025 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور لاش برآمد ہونے کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پہلا واقعہ اورنگی ٹائون کے علاقے قذافی چوک، کالا میدان میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک 25 سالہ نوجوان، جبران جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔دوسری جانب صفورا کے علاقے سعدی ٹان بلاک 3 میں عمر مسجد کے قریب ایک مکان سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔