کمالیہ کے مصروف بازاروں میں بجلی کے لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئی

جمعرات 10 جولائی 2025 15:23

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)کمالیہ کے مصروف بازاروں میں بجلی کے لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خاص طور پر برسات کے موسم میں ان تاروں سے چنگاریاں نکلنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں جن کے باعث آتشزدگی اور کرنٹ لگنے جیسے جان لیوا حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے متعدد علاقوں میں بجلی کی پرانی اور خستہ حال لائنیں واضح طور پر زمین کے قریب جھولتی نظر آتی ہیں۔

کئی مقامات پر تو یہ تار اتنے نیچے لٹک رہے ہیں کہ پیدل چلنے والوں کو سر جھکا کر گزرنا پڑتا ہے ۔ اگر فوری طور پر ان تاروں کو درست نہ کیا گیا تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر انسولیٹڈ وائرز کا بندوبست کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :