مہران یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دینے والے اہل امیدواران کے انٹرویوز 11 جولائی سے شروع ہوں گے

جمعرات 10 جولائی 2025 15:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دینے والے اہل امیدواران کے انٹرویوز جمعہ، 11 جولائی 2025 سے مہران یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی جامشورو میں 11 سے 19 جولائی تک مختلف اضلاع کے ڈامیسائیل یافتہ امیدواران کے طے شدہ شیڈول کے مطابق انٹرویوز ہوں گے۔ پہلے دن تھرپارکر، عمرکوٹ اور سجاول اضلاع کے 220 امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے، جبکہ دوسرے دن دادو، جیکب آباد اور جامشورو اضلاع کے 248 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا ہے۔