محکمہ کرائم کنٹرول ملتان نے سوشل میڈیا پرادارے کے دوافسران کے جاں بحق ہونے بارے خبر بے بنیاد قراردے دی

جمعرات 10 جولائی 2025 15:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) محکمہ کرائم کنٹرول (سی سی ڈی )ملتان نے ڈائریکٹر(سی سی ڈی )ندیم سیال اورایک انسپکٹرکے ضلع خانیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے بارے سوشل میڈیا پر زیرگردش بے بنیاد خبرکی تردیدکردی ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کی جانب سے کہاگیاہے کہ سوشل میڈیا پرایک خبر چلائی جا رہی کہ سی سی ڈی کے دوافسران ضلع خانیوال سے لاہور جارہے تھے ،کہ خانیوال کے ایک مقامی ہوٹل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم سیال اورایک انسپکٹرجاں بحق ہو گئے،اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی حالیہ دنوں میں ایساکوئی افسوس ناک وقوعہ رونما ہوا ہے،دوسال قبل ضلع خانیوال کے قریب سیکورٹی اداروں کے دوافسران شہید ہوئے تھے،لہٰذا عوام الناس ایسی بے بنیاد یا غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور سی سی ڈی پر بھرپوراعتماد رکھیں۔

عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا اور معاشرے سے کرا ئم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔