اہل بیت نے اپنا سب کچھ دین اسلام کی سربلندی اوختم نبوت کی بقا وسلامتی کے لیے قربان کر دیا،علامہ سید کاشف ظہور نقوی

جمعرات 10 جولائی 2025 16:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) اہل بیت ؑنے اپنا سب کچھ دین اسلام کی سربلندی اورختم نبوت کی بقا وسلامتی کے لیے قربان کر دیا ،یہ عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین علامہ سید کاشف ظہور نقوی خطیب مسجد جعفریہ ، سید علی اصغر رضوی لائسنس دار کینٹ ، آغا سید محمد علی رضوی ، نوید ہمدانی ، سید عالیان حسین رضوی ودیگر نےامام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی ملتان کینٹ میں شہدائے کربلا کے سوئم کی سالانہ مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سید علی اصغر رضوی نے مزید کہا کہ کورکمانڈر ملتان گیریژن ،اسٹیشن کمانڈر ملتان کینٹ،کمشنر ملتان ،DC ملتان،دیگر انتظامیہ ، مختلف اداروں نے محرم الحرام میں دن رات محنت سے کام کیا ہے،ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انکی انتھک کوششوں سے انتظامات بہتر اورامن و امان کی صورتحال برقرار رہی ،ہمیں فرقے بندی سے نکل کر ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :