راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اغواء کاروں سمیت 19 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2025 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے اغواء کاروں سمیت 19 ملزمان گرفتار کر کے منشیات،شراب ،اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق کلر سیداں پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے شہری کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

(جاری ہے)

شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اس کے بھائی کو کچھ لوگوں نے اغواء کرلیا ہے۔

کلر سیداں پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا کر اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے تھانہ دھمیال،صادق آباد،رتہ امرال ،جاتلی کی حدود سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔دریں اثناء مختلف تھانوں کی حدود سے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب ،اسلحہ اور درجنوں روند برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :