سیالکوٹ کے تمام دریا، نالے اور نہریں محفوظ حد میں بہہ رہے ہیں،ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹر

جمعرات 10 جولائی 2025 16:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے تمام دریا، نالے اور نہریں محفوظ حد میں بہہ رہے ہیں اور کسی بھی مقام پر خطرے یا سیلاب کی کیفیت نہیں۔ ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق دریائے چناب کا اخراج 53818 کیوسک ہے جبکہ گیج لیول 812 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ جموں توی میں 1798 کیوسک، مناور توی میں 7303 کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپر چناب کینال کا اخراج 12023 کیوسک اور مرالہ راوی لنک کا اخراج 15000 کیوسک ہے۔ نالہ ڈیک، نالہ ایک، نالہ پلکھو اور نالہ بھید کی سطح بھی معمول کے مطابق ہے۔ نالہ ڈیک (کنگرہ) میں 1100 کیوسک، سپر پیسج پر 1131 کیوسک، نالہ ایک (اُرا) میں 377 کیوسک، پلکھو (کینٹ) میں 262 کیوسک اور نالہ بھید میں 145 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تمام مقامات کی صورتحال نارمل ہے۔

متعلقہ عنوان :