شہزادی مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی بڑھتی قربتیں، سوشل میڈیا پر ہلچل

جمعرات 10 جولائی 2025 19:05

شہزادی مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی بڑھتی قربتیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور ریپر فرنچ مونٹانا کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں، پیرس فیشن ویک میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔مراکشی نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا اور دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں ہیں، دونوں کو پیرس فیشن ویک کے دوران ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔

دونوں کی مشترکہ موجودگی اور انسٹاگرام پر اشاروں میں محبت کے اظہار نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں دو ہاتھ ایک تالے کو تھامے ہوئے ہیں اور اس پر دل والا اسٹیکر چسپاں ہے اور یہ تصویر پیرس کے مشہور لوو لاک برج پر لی گئی ہے اور تصویر میں سامنے ایفل ٹاور بھی نظر آرہا ہے، اس پوسٹ سے شہزادی نے گویا اپنے تعلق کو جذباتی انداز میں ظاہر کیا ہے، جس سے شائقین نے ان کے ممکنہ رشتے کی تصدیق کا اندازہ لگایا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں جب یہ جوڑی ایک ساتھ دیکھی گئی ہو، گزشتہ برس دبئی کے لگژری فور سیرنز ریزورٹ میں دونوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، اس کے علاوہ صحرا میں ایک آٹنگ کے دوران فرنچ مونٹانا کو روایتی اماراتی لباس میں دیکھا گیا۔