تلہ گنگ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاجر کی دکان پر چھاپہ مارا اور 160 لیٹر مضر صحت سرکہ تلف کر دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:04

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاجر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیاء کے نمونے اکٹھے کیے۔ معائنے کے دوران 160 لیٹر ناقص اور مضر صحت سرکہ برآمد ہوا ،جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے دکاندار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں متعلقہ اتھارٹی کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ عوام نے اس کارروائی کو سراہا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نظام کی تعریف کی۔\378

متعلقہ عنوان :