امریکی صدرنے شون ڈفی کوناسا کا قائم مقام سربراہ مقررکردیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:04

امریکی صدرنے شون ڈفی کوناسا کا قائم مقام سربراہ مقررکردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری شون ڈفی کو ناسا کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اپنے عظیم وزیر ٹرانسپورٹیشن، شون ڈفی کو ناسا کا عبوری ایڈمنسٹریٹر بنانے کی ہدایت کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ شون ڈفی ناسا کے لئے لاجواب قیادت ثابت ہوں گے ۔ واضح رہے جون کے شروع میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناسا کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے ارب پتی خلائی سیاح جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :