امریکا نے یو این رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر پابندی لگادی

جمعرات 10 جولائی 2025 20:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر مالی پابندیاں عائد کردیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فرانسسکا البانیز نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو امریکی اور اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور بزنس ایگزیکٹوز کے خلاف کارروائی پر اکسایا۔فرانسسکا البانیز نے ٹرمپ انتظامیہ کی مالی پابندیاں مسترد کردیں اور کہا کہ امریکا دھمکی دینے کیلیے مافیا طرز کی تکنیک استعمال کر رہا ہے۔ البانیز نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بعض امریکی اور اسرائیلی کمپنیاں براہ راست ملوث ہیں۔