این سی سی آئی اے کا جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، 149 افراد گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2025 20:41

این سی سی آئی اے کا جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، 149 افراد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا،سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔