صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

ملک میں آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے اضافہ ہوا، دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 28 روپے ریکارڈ کی گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 ستمبر 2025 20:12

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 05 ستمبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک ہزار 200 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 28 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 23 ہزار988 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 60 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار540 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 12 روپے بڑھ کر 3552 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب جولائی 2024 کے مقابلے رواں سال سروسزسیکٹر کی برآمدات میں 18.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ سروسز ایکسپورٹس کا حجم 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال جولائی میں سروسز سیکٹر کی برآمدات 63 کروڑ ڈالر تھیں۔ جولائی میں جون کی نسبت سروسز کی برآمدات 4.7 فیصد بڑھیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں سروسز امپورٹس کا حجم 3.41 فیصد اضافے سے 87 کروڑ ڈالر رہا، ماہانہ بنیاد پرسروسز سیکٹر کا تجارتی خسارہ 12 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہا۔ جون 2025 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات 71 کروڑ 36 لاکھ ڈالررہی تھیں۔