مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں

ذخیرہ کیے گیے آٹے کے 900 تھیلے برآمد،متعدد کو جرمانے،ایک سیل کردیاگیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں،ذخیرہ کیے گیے آٹے کے 900 تھیلے برآمد،متعدد کو جرمانے،ایک سیل کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع مری میں کاروائیاں کی گئیں،مری اندرون شہر،بھوربن،گھوڑا گلی میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی سربراہی میں پرائس مجسٹریٹ رانا کرامت و دیگر نے کیں،بھوربن مری میں گندم کے آٹے کے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 900 تھیلے تحویل میں لے لیے گیے،سرکاری نرخوں کے برخلاف آٹا فروخت کرنیوالوں کو جرمانے عائد کیے،کوٹلی ستیاں میں بھی مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں اور بھاری جرمانے عائد کیے گیے،آٹے کی سرکاری نرخوں کے حساب سے فروخت اور بازاروں میں فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ آٹا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاے۔

متعلقہ عنوان :