امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی ٹیم کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ٹیم آج 6 ستمبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مختلف شعبوں کا تفصیلی آڈٹ کرے گی، جس میں لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر تمام شعبوں میں آڈٹ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکام پرامید ہیں کہ اس آڈٹ کے مثبت نتائج براہِ راست پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار کریں گے۔امریکی ٹیم کا یہ دورہ پاکستان کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت مل سکے گی۔