
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا یا ہمیں ہمارے دریا واپس کرنا پڑیں گے، بھارت پانی کے ذریعے دہشتگردی کر رہا ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 5 ستمبر 2025
19:48

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اچھا کام کر رہی ہیں۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف لوکل حکومت، انتظامیہ، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سب مل کر کام کریں اور سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ مدد پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں شہباز شریف وزیراعظم تھے اور میں ان کا وزیر تھا تو اس وقت بھی سیلاب آیا تھا اور حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد کی تھی۔ اس وقت ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں یہ لوگوں کی عادت ہے کہ قدرتی آفات کے وقت تنقید شروع کر دیتے ہیں اور ماضی میں بھی میں خود دیکھا ہے۔ میں نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی ہر طرح سے مدد کریں۔ پیپلزپارٹی ریلیف اور تعمیر نو کے وقت بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دے گی۔ اتنے بڑے سیلاب کا مقابلہ کوئی ایک حکومت نہیں کر سکتی۔ ہم وزیراعظم سے درخواست کریں گے پچھلی مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرہ افراد تک مدد پہنچائیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے، زراعت ہمارے ملک کی معیشت کی ریڈ کی ہڈی ہے۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ہم وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ بیج اور کھاد کی فراہمی میں کسانوں کو سپورٹ کیا جائے۔ بجلی کے بلوں اور قرض کی قسطوں میں بھی سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ گھروں کی تعمیر تیسرے مرحلے میں آتی ہے جو گھروں، کاروبار اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے اس میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا اور ہم وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح سندھ میں 20 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں اس عمل کو پنجاب میں بھی تعمیر نو کی جائے اور اس کام میں سند میں بھی ہم وفاقی حکومت سے گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کر رہے ہیں۔ سیلاب نے گلگت بلتستان اور کے پی میں بھی تباہی مچائی ہے اور وہاں بھی صوبائی حکومت کی مدد وفاقی حکومت کو کرنا پڑے گی۔ ہمیں عوام کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہم سب متحد ہو کر گلگت بلتستا، کے پی اور پنجاب کی حکومتوں کی مدد کرنی ہوگی اور ہم انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ سیلاب بھارت کے دریاﺅں سے آیا ہے۔ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔ اس مرتبہ ہم نے دیکھا کہ بھارت انسانیت کو بھول گیا اور اس نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا۔ ہم بھارت کی اس بات پر مذمت کرتے ہیں اور بھارت کے اس رویے پر ہم عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں اور ہم بھارت کو مجبور کریں گے کہ اسے سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا یا ہمیں ہمارے دریا واپس کرنا پڑیں گے۔ یہ عالمی قوانین کے مطابق بھارت پر فرض ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ مان لے ۔ بھارت پانی کے ذریعے دہشتگردی کر رہا ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ ہم آپ کے مطالبات کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے بات کریں گے اور میں خود اس بارے وزیراعظم سے بات کروں گا۔
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.