تاجر اتحاد کے صدر محمد شبیر منہاس راجپوت کی ریاض آمد پر تاجربرادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:56

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) اوورسیز وِنگ کمالیہ تاجر اتحاد کے صدر محمد شبیر منہاس راجپوت کی ریاض سعودی عرب آمد پر تاجربرادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کو تاجر برادری نے فخر و انبساط کا باعث قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف سماجی شخصیات رانا عمر فاروق کمالیہ اور رانا محمد اعظم حافظ آباد نے کہا کہ محمد شبیر منہاس کی قیادت میں خدمت، اخلاص اور بھائی چارے کا جو جذبہ دیکھنے کو ملا ہے ، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کی موجودگی سے کمیونٹی کو مثبت رہنمائی اور نیا حوصلہ ملے گا۔مزید کہا گیا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ان کا قیام بابرکت ہو اور ان کی موجودگی ہم سب کے لیے نفع بخش ثابت ہو۔اس موقع پر محمد منیب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :