سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت سے 12اگست کو تفصیلی جواب طلب کرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت سے 12اگست کو تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی سیپرا کی تعیناتی کو کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی جی سیپرا کو خلاف قانون تعینات کیا گیا۔ توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ پہلے ہی موجود ہے۔ عدالت مے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست کی فوری سماعت کی کیا ضرورت آن پڑی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی جی سیپرا اس وقت مختلف ایسے اقدامات کررہا ہے جس کے دیرپا اثرات ہونگے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے 12 اگست کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔