وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے نومنتخب پارٹی تنظیمی عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 19:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امورمیاں عبدالوحید ایڈووکیٹ 8روزہ دورے پر بالائی نیلم پہنچ گئے اور پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔انہوں نے نومنتخب پارٹی تنظیمی عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار لوکل کونسلر ملک بشیر کی جانب سے وزیر قانون و عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ وزیر قانون نے پارٹی رہنماوں کی کارنر میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کارکنوں کے مسائل سنے اور تنظیمی امور پر مشاورت کی۔ وزیر قانون یونین کونسل کیل، لوئراور اپرگریس، سرگن، شونٹھر کالے جندراں تک وزٹ کریں گے۔ اس دوران وارڈ سطح تک کی تنظیم سازی سمیت کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :